ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگی کے وزیر کا متنازعہ بیان ،کہا رام مندر کی تعمیر میں تاخیر کے لئے سپریم کورٹ ذمہ دار

یوگی کے وزیر کا متنازعہ بیان ،کہا رام مندر کی تعمیر میں تاخیر کے لئے سپریم کورٹ ذمہ دار

Fri, 16 Nov 2018 23:22:41    S.O. News Service

شاہ جہاں پور،16؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کی حکومت میں وزیر دھرم پال سنگھ نے متنازعہ بیان دیا ہیں۔دھرم پال نے رام مندر کی تعمیر میں ہو رہی تاخیر کے لئے سپریم کورٹ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔پردیش کے آبپاشی وزیر دھرم پال نے کہاکہ ایودھیا میں رام مندر ہی بنے گا۔ہم سبھی لوگ اور جج بھی جانتے ہے کہ ایودھیا بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے مگر سپریم کورٹ اس معاملے میں کوتاہی برت رہا ہے۔ یہ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ کورٹ ایسا کیسے کر سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات نریندر مودی نے ترقی کے نام پر لڑا اور ان کا نعرہ تھا’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘لیکن جب ہم رام کا نام لیتے ہیں تو آپ کہتے ہو رام کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہو، اور جب نام نہ لو تو کہتے ہو رام کو بھول گئے۔دھرم پال سنگھ نے کہا کہ جو سب میں رمن کرتا ہے وہ رام ہے اور ایودھیا میں رام کا مندر بنے گا۔اوم پرکاش راج بھر کے بیان کو دھرم پال سنگھ نے غلط بتایا۔بتا دیں کہ دھرم پال سنگھ یوگی حکومت میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔وہ گورکھپور کے انچارج وزیر بھی ہیں۔بتا دیں کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ 25 نومبر کو ایودھیا میں رام مندر مسئلے پر ریلی منعقد کرے گا۔اسی دن شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے بھی رام مندر کی تعمیر مسئلے پر زور دینے کے لئے ایودھیا پہنچ رہے ہیں۔2019 لوک سبھا انتخابات میں رام مندر بڑا مسئلہ بننے جا رہا ہے۔اسی معاملے پر آر ایس ایس کی جانب سے 25 نومبر کو ایودھیا میں ریلی کے انعقاد کو وشو ہندو پریشد بھی حمایت کی ہے۔ان میں ہزاروں سادھو سنتوں کے حصہ لینے کا بھی امکان ہے۔


Share: